تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:56

فریڈم فلوٹیلاپراسرائیلی حملےکاایک سال مکمل، ترکی میں تقریب

اے آر وائی - استنبول: غزہ جانے والے ترک بحری قافلے ۔ فلوٹیلا ، پر اسرائیلی حملے کو ایک سال مکمل ہونے پر ترکی میں یادگاری تقریب منعقد ہوئی۔



یادگاری تقریب استنبول میں ہوئی، جہاں شرکا نے فریڈم فلوٹیلا پراسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے نو افراد کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی، اور انھیں خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر فریڈم فلوٹیلا کے منتظمین نے غزہ کیلئے ایک اور امدادی مشن بھیجنے کا اعلان بھی کیا۔ جس میں سو ممالک سے پندرہ سو امدادی کارکن پندرہ بحری جہازوں پر غزہ جائیں گے۔



امدادی سامان میں بچوں کیلئے کھلونوں سے لے کر ادویات اور دیگر ضروری اشیاء روانہ کی جائیں گے۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ غزہ کا محاصرہ ختم کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.