1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:56
یمن: مظاہرین اور سیکورٹی فورسز میں جھڑپیں، 30 افراد ہلاک
اے آر وائی - صنعا: یمن میں حکومت مخالف مظاہرین اور سیکورٹٰی فورسز کے درمیان جھڑپوں اور القاعدہ کے مبینہ ٹھکانوں پر فضائی بمباری میں تیس افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوگئے۔ مطاہرین کے خلاف حکومتی فورسز کی پرتشدد کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
یمن کے ساحلی شہر زنجیبار میں القاعدہ کے مبینہ ٹھکانوں پر یمنی فضائیہ کے جنگی جہازوں کی بمباری سے نو افراد ہلاک ہوگئے۔ دارلحکومت صنعا کے فریڈم اسکوائر پر دھرنا دینے والے مظاہرین پر سیکیورٹٰی فورسز نےگاڑیاں اور ٹرک چڑھا دیے۔ اس دوران عمارتوں پر کھڑے اہلکاروں پر مظاہرین پر فائرنگ کی۔
تشدد کا سب سے بڑا واقعہ جنوبی شہر طعز میں پیش آیا جہاں احتجاج کرنے والے ہزاروں مظاہرین اور سیکورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں میں اکیس افراد ہلاک ہوگئے۔ جھڑپوں میں چھ فوجی بھی مارے گئے۔