1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:56
لیبیا:جنوبی افریقہ کے صدر کی قذافی سے ملاقات
اے آر وائی - طرابلس : جنوبی افریقہ کے صدر جیکب زمہ نے لیبیا میں قذافی سے ملاقات میں افریقہ یونین کی جانب سے معاملات کو سلجھانے کی پیشکش کی ہے۔ لیبیا میں بغاوت کا سلسلہ بدستور جاری ہے،مسئلے کے پرامن حل کیلئے جنوبی افریقہ کے صدر نے قذافی سے ملاقات میں افریقی یونین کی جانب سے تعاون کی پیشکش کی ہے، لیکن کچھ ہی گھنٹے بعد نیٹو حکام نے کہا کہ قزافی کاظالمانہ اقتدارختم ہونے کو ہے۔
کشمکش کے نتیجے میں زنتان سے چالیس ہزار لوگ بھاگ چکے ہیں ،باقی قریبی غاروں میں پناہ لینے پر مجبور ہیں ،ابو سلیم جیل سے آزاد کیے گئے تین باغی ریڈکراس کے طیارے سے بن غازی پہنچ کر تشدد کی داستانیں سنارہے ہیں ۔کئی مبصرین لیبیاپر نیٹو حملوں کومغرب کے استعماری عزائم سے تعبیر کررہےہیں۔