تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:57

نیٹو کو گھروں پر حملوں کی اجازت نہیں دی جائیگی،حامد کرزئی

اے آر وائی - کابل: افغان صدر حامد کرزئی نے کہاہے کہ طالبان کے تعاقب میں نیٹو کو گھروں پر حملوں کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ بہت ہو چکا، اتحادی سویلین پر بمباری بند کردیں۔



کابل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے افغان صدر حامد کرزئی نے انتباہ کیا کہ اگر نیٹو نے سویلین پر حملے بند نہ کئے تو اتحادی افواج کو قابض فوج تصور کیا جائیگا۔ کرزئی کا کہنا تھا کہ مستقل حملوں سے افغان شہری تنگ آچکے ہیں۔ اب سویلین گھروں پر حملے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.