1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:57
سارہ پالن صدارتی انتخابات میں حصہ لینے پر غور کررہی ہیں
اے آر وائی - واشنگٹن : امریکا کی سابق نائب صدارتی امیدوار اور ری پبلکن رہنما سارہ پالن نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ صدارتی انتخابات میں حصہ لینے پر غور کر رہی ہیں۔ واشنگٹن میں بس میں سوار ہو کر نیشنل آرکائیو میوزیم کے تاریخی مقامات کے دورے کے دوران انہوں نے تصدیق کی کہ وہ آئندہ صدارتی انتخابات میں حصہ لینے پر سنجیدگی سے غور کررہی ہیں۔
سارہ پالن اس موقع پر اس یقین کا اظہار کیا کہ ری پبلکن پارٹی آئندہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرسکتی ہے۔ انہوں نے اس خیال کا اظہار کیا کہ امریکی عوام ملک میں حقیقی تبدیلی کے لیے تیار ہیں۔ سارہ پالن کے دورے کے موقع پر صحافیوں اور ان کے مداحوں کی بڑے تعداد موجود تھی۔