تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:57

جرمن چانسلرکے طیارے کوگزرنے کی اجازت سے ایران کا انکار

اے آر وائی - تہران : جرمن اخبار نے انکشاف کیاہے کہ ایران نے بھارت جاتے وقت جرمنی کی چانسلر اینجلامرکل کے طیارے کو اپنی فضائی حدود سے گززنے کی اجازت نہیں دی، طیارہ دو گھنٹے تک ترکی کی فضائی حدود میں چکر لگا تارہا۔



جرمن اخبار کے مطابق ترک حکام کے رابطے کے بعد ایران نے جرمن چانسلر کے طیارے کو اپنی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت دی۔ رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ،امریکا اور یورپ کی پابندیوں کے بعد ایران کے طیاروں کو یورپی اور امریکی فضائی حدود میں پرواز کی اجازت نہیں۔ ایران نے جرمن چانسلر کے طیارےکو دو گھٹنے تک پروز کراکر اپنی طاقت کا احساس دلایا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.