تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:57

جرمنی اور بھارت میں دفاع و اقتصادی تعاون کے معاہدے

اے آر وائی - نئی دہلی : جرمنی اور بھارت کے مابین دفاع اور اقتصادی تعاون کے معاہدوں پر دستخط، جرمن چانسلر اینجلامرکل کاکہناہے کہ بھارت سے اسٹریٹیجک تعاون بڑھایا جائیگا۔ بھارت کے دورے پر آمد کے بعد جرمن چانسلر نے بھارتی وزیراعظم من موہن سنھگ اور دیگر بھارتی رہنماؤں سے ملاقات کی۔ جس دونوں ممالک کے کابینہ کے ارکان نے شرکت کی۔ ملاقات کے دوران دونوں ممالک نے ٹیکنولوجی، تعلیم، دفاع اور تجارتی معاہدوں پر دستخط کئے۔



اجلاس کے بعد جرمن چانسلر اور بھارت وزیر اعظم نے مشترکہ پریس کانفریس کی۔ جرمن چانسلر نے کہاکہ جرمنی بھارت سے دفاع، تجارت اور دیگر شعبوں سمیت اسٹریٹیجک تعاون بڑھائیگا۔ بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ نے کہاکہ جرمن چانسلر سے ملاقات میں افغانستان میں دہشتگردی سمیت تمام علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ من موہن سنگھ کا کہنا تھاکہ جرمنی افغانستان میں استحکام کے حق میں ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.