1 جون 2011
وقت اشاعت: 9:13
دمشق:سیاسی قیدیوں کےلیے عام معافی،اپوزیشن کا عدم اطمینان
اے آر وائی - دمشق : شام کے صدر بشارالاسد نے اپنے خلاف دس ہفتوں سے جاری عوامی احتجاج کے بعد تمام سیاسی قیدیوں کے لیے عام معافی کا اعلان کیا ہے دوسری جانب سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔
دارالحکومت دمشق میں سرکاری ٹی وی پر خطاب کرتے ہوئے بشارالاسد کاکہناتھا کہ عام معافی میں تمام سیاسی گروہ بشمول مسلم برادر ہڈ کے اراکین بھی شامل ہوں گے ،جنہوں نے انکے والد حافظ الاسدکے خلاف مسلح جدوجہد کی تھی۔ صدر اسد کا یہ اعلان جاری اصلاحات کے سلسلے کی کڑی بتایا جارہا ہے۔
اپوزیشن جماعتوں کا کہناہے کہ اصلاحات کا عمل بہت تاخیر سے ہورہاہے وعدوں پر عمل نیم دلی سے ہورہاہے۔امریکانے بھی اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ صدر بشارالاسد کو ٹھوس اقدامات کرنے چاہئیں۔خبررساں ادارے کے مطابق رستان کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔