1 جون 2011
وقت اشاعت: 9:24
عوام نے صد ر اوباماکے نامزد فوجی سربراةہ کو مستردکردیا
اے آر وائی - واشنگٹن: امریکی عوام نے صد ر اوباماکے نامزد چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف جنرل ڈیمپسی کو مسترد کردیاہے۔ امریکا کے مختلف علاقوں میں ہونے والے رائے عامہ کے سروے کے مطابق صرف انیس فیصد افراد نے جنرل ڈیمپسی کے حق میں رائے دی چون فیصد افراد نےانکی مخالفت کی پچیس فیصد افراد نے کہاکہ وہ اس بارے میں کچھ کہنانہیں چاہتے۔
امریکی صدر اوباما کے خیال میں جنرل ڈیمپسی ان کے پروگرام کو آگے بڑھانے میں مددگار ثابت ہوں گے ،فوج میں وہ جو اصلاحات چاہتےہیں موجودہ فوجی سربراہ ایڈمرل مائیک مولن ان اصلاحات کے حامی نہیں۔امریکی عوام کا خیال اوباما اپنی مرضی تھوپنا چاہتے ہیں،ایک سیاسی جنرل کبھی بھی قومی سلامتی کے امور کا بہتر منتظم نہیں ہوسکتا۔