1 جون 2011
وقت اشاعت: 9:25
سرب فوجی کمانڈر راٹکوملاسووچ عالمی فوجداری عدالت منتقل
اے آر وائی - ہیگ : آٹھ ہزار سے زائد مسلمانوں کو ہلاک کرنے الزام میں جنگی جرائم کا سامنا کرنے والےبوسنیائی سرب فوجی کمانڈر راٹکو ملاسو وچ کو ہیگ میں اقوام متحدہ کے حراستی مرکز منتقل کردیا گیا، انھیں بین الاقوامی فوجداری عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
سربیا کے ججوں کے ایک پینل نے سربیا جنگ میں کمانڈر راٹکو ملاسووچ کی درخواست مسترد کردی ہے۔ جس میں کہا گیا تھا کہ انھیں ہیگ کی بین الاقوامی عدالت میں پیش نہ کیا جائے۔ٹربیونل نے ملاسووچ پر الزام لگایا ہے کہ انھوں نے انیس سو پچیانوے میں سربرینیکا کے تقریباً آٹھ ہزار مسلمانوں کا قتل عام کرایا تھا۔