تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 14:59

ایرانی پارلیمنٹ نے صدر کے خلاف مقدمہ عدلیہ کوبھجوا دیا

اے آر وائی - تہران : ایرانی پارلیمنٹ نے خود کو وزیر تیل بنانے پر صدر احمدی نژاد کے اقدام کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کیس کارروائی کیلئے عدلیہ بھجوا دیاہے۔ جبکہ سیکورٹی فورسز سے تلخ کلامی کے دوران حزب اختلاف کا کارکن ہلاک ہوگیا۔



غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ اور صدر محمود احمدی نژاد میں اختلافات بڑھ گئے ہیں۔ اور احمدی نژاد پر مستعفی ہونے کیلئے دباؤ بڑھ گیاہے۔ صدر کے خلاف کیس کارروائی کیلئے عدلیہ بھجوانے کا مقصد ان کو استعفے کیلئے مجبورکرناہے۔



صدر احمدی نژاد نے گزشتہ ماہ پارلیمنٹ کے مشورے پر عمل کرتے ہوئے وزیروں کی تعداد اکیس میں کم کرکے سترہ کردی تھی۔ اور وزیر تیل کو معطل کرکے خود کو نگران وزیر تیل بنایا تھا۔ ادھر حزب اختلاف کے سرگرم کارکن صالح صحابی اپنے والد کی تدفین کے دوران سیکورٹی فورسز سے تلخ کلامی کے دوران ہلاک ہوگیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.