1 جون 2011
وقت اشاعت: 15:6
من موہن کا ایٹمی پلانٹس پر حفاظتی اقدامات سخت کرنے کا حکم
اے آر وائی - نئی دہلی : بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ نے تمام ایٹمی پلانٹس پر سیکورٹی سخت کرتے ہوئے عالمی معیار کے حفاظتی اقدامات کرنے کا حکم دیاہے۔ نئی دہلی میں اعلیٰ سطح کے اجلاس میں زلزلے یا دیگر قدرتی آفت کے نتیجے میں حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ بھارت کے پینتس شہروں میں ایک ہزار میٹر لگانے کے منصونے کا جائزہ لیا گیا۔ یہ میٹر شہروں میں تابکاری کے متعلق ڈیٹا فراہم کرینگے۔
اجلاس میں دہشتگرد حملے یا قدرتی آفت کی صورت میں سریح الحرکت فورس کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اس فورس کے متعدد بٹالین کام کررہے ہیں۔ تاہم بٹالین کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔ بھارتی وزیراعظم نے حکم دیا کہ تمام جوہری پلانٹس ہر عالمی معیار کے حفاظتی اقدامات فوری طور پر کئے جائیں۔