تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 21:23

اسامہ کی ہلاکت کے اثرات کا تاحال اندازہ نہیں کر پائے

اے آر وائی - لندن : امریکی آرمی چیف جنرل مارٹن ڈیمپسی نے کہا ہے کہ امریکہ اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے اثرات کا تا حال اندازہ نہیں کر پائے۔



لندن میں عسکری تھنک ٹینک کے اجلاس میں ان کا کہنا تھا کہ امریکی فوج القاعدہ کی صلاحیت اور اس کے مستقبل پر اسامہ کی ہلاکت کے اثرات کا جائزہ لے رہی ہے۔ افغان جنگ کے بارے میں انہوں نے تسلیم کیا کہ افغانستان میں امریکہ اور اتحادی افواج کو سخت چیلنج دریپیش ہے۔



ان کا کہنا تھا کہ اسٹریٹجک محاذ پر پیشرفت ہوئی ہے۔ جسے عسکری محاذ سے منسلک کرنا مشکل ہے۔ تھنک ٹینک سے برطانیہ، چین اور برازیل کی عسکری قیادت نے بھی خطاب کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.