2 جون 2011
وقت اشاعت: 4:5
جاپانی وزیر اعظم کو تحریک عدم اعتمادکاسامنا
اے آر وائی - ٹوکیو : جاپان کے وزیر اعظم ناٹوکان کا عہدہ اپنی ہی پارٹی کے اراکین پارلیمنٹ کی جانب سےتحریک عدم اعتمادکی حمایت کے باعث شدید خطرے میں ہے۔
شدید زلزلے اور سونامی کے بعدایٹمی بحران سےدوچار ملک میں سیاسی کشیدگی حکومت کی جانب بحران سے نمٹنے کوششوں کو متاثر کرسکتی ہے۔تحریک عدم اعتماد پر آج ووٹنگ ہورہی ہے چار سو اسی کے ایوان میں حزب اختلاف کو تین سو پانچ کی مطلوبہ تعداد کے لیےمزید اسی ووٹ درکار ہیں .
جاپانی وزیر اعظم پر مستعفی ہوکر الیکشن کے لیے دباؤ ہے تاہم ان کا کہنا ہے ملک جس بحران سے دوچار ہے ان حالات میں نئے الیکشن کا بوجھ نہیں اٹھا سکتا۔