تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
2 جون 2011
وقت اشاعت: 4:14

طرابلس نیٹو طیاروں کی بمباری سے گونج اٹھا

اے آر وائی - طرابلس : لیبیا کا دارالحکومت طرابلس علی الصبح نیٹو طیاروں کی بمباری سے گونج اٹھا ۔ جس سے متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ نیٹو کی جانب سے رواں سال مارچ سے لیبیا پر فضائی حملے جاری ہیں جبکہ حال ہی میں نیٹو نے لیبیا میں اپنے مشن میں نوے دن کی توسیع بھی کی ہے۔



ادھر جینیوا میں اقوام متحدہ کے تفتیش کاروں نے لیبیا کے صدر کرنل قذافی کی فوجوں کے خلاف جنگی جرائم اوراانسانیت کے خلاف جرائم کے شواہد ملنے کا دعویٰ کیاہے جبکہ انکایہ بھی کہناہے کہ کرنل قذافی کی باغی فوجیں بھی غلط کاریوں کی مرتکب ہوئی ہیں اور انکے خلاف بھی جنگی جرائم کی تحقیقات ہوں گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.