تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
2 جون 2011
وقت اشاعت: 4:23

یمن کی صورت حال، اوباما نے اہم معاون کو بھیج دیا

اے آر وائی - واشنگٹن : امریکی صدر براک اوباما نے یمن میں دن بہ دن خراب ہوتی صورت حال پر بات چیت کے لیے اپنے اہم معاون کو سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے دورے پر بھیج دیا ہے۔



واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کی جانب سے صد ر اوباما کے انسداد دہشت گردی کےمشیر جان برینن کے دورے کا اعلان کرتے ہوئے کہاگیا کہ تعز میں پرامن مظاہرین کے خلاف سرکاری فورسز کی کارروائی اورصنعامیں حالیہ فسادات کی شدید مذمت کرتےہیں۔



یمن کے صدر علی عبداللہ صالح نے چار ماہ سے جاری احتجاجی مظاہروں اور اہم قبائل کی مخالفت کے باوجود صدارت کے عہدے سے الگ ہونے سے انکار کر دیا ۔ خلیج تعاون کونسل سے ہونے والے معاہدے پربھی صدر عبداللہ کی جانب سےعمل نہیں کیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.