2 جون 2011
وقت اشاعت: 4:32
شامی فوجوں کے ہاتھوں اکتالیس افراد کی ہلاکت کی تصدیق
اے آر وائی - راستان : شام میں حکومت مخالف مظاہروں کو دبانے کے لیےجاری آپریشن میں اکتالیس شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی ہے۔جبکہ تین سرکاری فوجیوں کی ہلاکت کی بھی اطلاعات ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں چار سالہ بچی بھی شامل ہے۔سیکیورٹی فورسز نے اتوارکے روز سے راستان کےعلاقے کا محاصرہ کیاہواہےشلینگ اور فائرنگ کاسلسلہ بھی جاری ہے۔
سرکاری نیوزایجنسی نے دعویٰ کیاہے راستان کے علاقے میں مسلح دہشت گردوں کے گروپ نے تین فوجیوں کو ہلاک کردیاہے ملزمان کے پاس بھاری تعداد میں اسلحہ موجود ہے جو وہ عوام اور سیکیورٹی فورسز کے خلاف استعمال کررہے ہیں جبکہ سرکاری ونجی املاک کوبھی نقصان پہنچارہے ہیں۔ ادھر جنوبی قصبے ہراک میں سرکاری فوج کی فائرنگ سے مزید نو شہری ہلاک ہوگئے۔