تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
2 جون 2011
وقت اشاعت: 5:12

قذافی کی فوج سےلڑنے کے لیےخواتین کی فوجی تربیت شروع

اے آر وائی - بن غازی: لیبیا کے شہر بن غازی میں کرنل قذافی کے باغیوں نےسرکاری فوج سے مقابلےکےلیےخواتین کی بھرتی شروع کردی ہے۔اور انھیں چھوٹے بڑے ہتھیارچلانے کی تربیت دی جارہی ہے۔



بن غازی کے قریب واقع جنگلات میں ہزاروں خواتین کو صدر قذافی کی فوج کے خلاف لڑنےکے لیے تربیت دی جارہی ہے۔ ان تربیتی مشقوں میں خواتین کو جدید اسلحہ چلانے اور مخالفین کے حملے سےبچاؤ کی تربیت دی جارہی ہے۔ مشقوں میں شامل خواتین کا کہنا ہے کہ یہ انکی زندگی کا بہترین دن ہے۔وہ اپنے ٹرینرز کے کہنے پر سرکاری فوج کے خلاف لڑ مرنے کو تیار ہیں۔



تربیتی مشقوں میں شامل زیرتربیت خواتین کا کہنا ہے کہ انکا تربیت میں شامل ہونے کا مقصد چار دہائیوں سےلیبیا پرقابض کرنل قذافی کے اقتدار کا خاتمہ ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.