تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
2 جون 2011
وقت اشاعت: 7:42

قذافی اور باغی رہنما جنگی جرائم میں ملوث ہیں، اقوام متحدہ

اے آر وائی - نیو یارک : اقوام متحدہ نے معمر قذافی اور باغی رہنماؤں کو جنگی جرائم اور انسانی حقوق کی پامالی کا مرتکب قرار دے دیا۔ عالمی ادارے کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل کرمنل کورٹ سے معمر قذافی اور اس کے دو ساتھیوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی درخواست کی جائے گی۔



اقوام متحدہ کے تین رکنی کمیشن نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ معمر قذافی کی فوج کے جنگی جرائم میں ملوث ہونے کے شواہد موجود ہیں ۔ لیبیا میں خانہ جنگی کے دوران دس سے پندرہ ہزار افراد کو قتل کیا گیا ہے۔ کمیشن نے باغی رہنماؤں کو بھی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا مرتکب ٹہرایا ہے ۔



کمیشن کا کہنا ہے انٹرنیشنل کرمنل کورٹ میں شواہد پیش کر کے معمر قذافی اور ان کے دو ساتھیوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی درخواست کی جائے گی ۔ دوسری جانب باغیوں نے قذافی فورسز کے خلاف کامیابی کے دعوے کیے ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.