2 جون 2011
وقت اشاعت: 8:0
درپیش مسائل حل کرکے مستعفی ہوجاؤں گا، وزیراعظم ناٹوکان
اے آر وائی - ٹوکیو : جاپان کے وزیراعظم ناٹو کان نے کہا ہے کہ ملک میں سونامی اور زلزلے سے پیدا شدہ بحران کو حل کر کے مستعفی ہو جاؤں گا ۔ ڈیموکریٹک پارٹی آف جاپان کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے جاپانی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری کرنا چاہتے ہیں اور موجودہ بحران کو حل کرنے کے بعد مستعفی ہو جائیں گے ۔
وزیراعظم ناٹو کان کو تحریک عدم اعتماد کا سامنا ہے جس جاپانی پارلیمنٹ میں آج ووٹنگ ہو رہی ہے۔ چار سو اسی ارکان کے ایوان میں حزب اختلاف کو عدم اعتماد کے تحریک کی کامیابی کیلیے تین سو پانچ کی مطلوبہ تعداد کے لیے مزید اسی ووٹ درکار ہیں۔