تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
2 جون 2011
وقت اشاعت: 9:20

سیاچن مذاکرات میں ڈیڈلاک بھارتی فوج کا پیداکردہ ہے، وکی لیکس

اے آر وائی - واشنگٹن : سیاچن تنازع پر حالیہ پاک بھارت مذاکرات میں ڈیڈلاک بھارتی حکومت کا نہیں بلکہ فوج کا پیداکردہ ہے۔ اس بات کا انکشاف وکی لیکس نے اپنی تازہ اشاعت میں کیا ہے۔ وکی لیکس کے مطابق رواں ہفتے دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے مذاکرات کی ناکامی کی کئی وجوہات ہیں لیکن اس میں اصل کردار بھارتی فوج نے ادا کیا ہے۔

بھارتی وزیر اعظم من ہوہن سنگھ کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ ان پر بھارتی فوج کی جانب سے سیاچن میں میدان جنگ گرم رکھنےکے لیے اندرونی طور پر بہت زیادہ دباؤہے۔ کیبل میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارتی آرمی چیف جے جے سنگھ ہر پندرہ روز بعد بھارتی اخبار ات کے ذریعے یہ باور کراتے ہیں کہ سیاچن سے فوج کی واپسی کی کسی حکومتی اقدام کی حمایت نہیں کی جائے گی۔ وکی لیکس کی دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ سیاچن میں بھارتی فوج سالانہ تیس ارب روپے خرچ کررہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.