2 جون 2011
وقت اشاعت: 9:29
وزیراعظم ناٹوکان کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام
اے آر وائی - ٹوکیو: جاپانی وزیر اعظم ناٹو کان کے خلاف اپوزیشن کی جانب سے پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد ناکام ہو گئی ۔ چار سو اسی کے ایوان میں سے صرف ایک سو باون ارکان نے عدم اعتماد کا اظہار کیا ۔
سونامی اور زلزلہ کے باعث بحران کو ختم نہ کرنے پر جاپانی وزیراعظم کے خلاف اپوزیشن کی جانب سے پیش کردہ تحریک عدم اعتماد ناکام ہو گئ ہے ۔ دو سو ترانوے ارکان پارلیمنٹ نے وزیراعظم پر اعتماد کا اظہار کیا جبکہ ایک سو باون ارکان نے عدم اعتماد کا اظہار کیا جس میں دو حکومتی ارکان اسمبلی بھی شامل تھے۔