2 جون 2011
وقت اشاعت: 10:15
پاکستان طالبان کی اقتدار میں شرکت کا مخالف تھا، وکی لیکس
اے آر وائی - واشنگٹن : وکی لیکس نےانکشاف کیاہے کہ پاکستان افغانستان میں طالبان کی اقتدار میں شرکت کا مخالف تھا۔ کابل میں پاکستانی سفیر طارق عزیزالدین نے تجویز پیش کی تھی کہ افغان حکومت طالبان کے ساتھ اپنے معاملات خود طے کرے۔ انہوں نے اس بات کا عندیہ دیا تھا کہ طالبان کو اقتدار میں شریک نہیں کیا جائے گا ۔
پاکستانی سفیر نے جرگوں کی قانونی حیثیت پر انگلی اٹھاتے ہوئے دریافت کیا تھا کہ جرگہ پشتو زبان میں منعقد کیا جاتا ہے ، جو صدر پرویز مشرف نہیں جانتے۔ ان حالات میں پاک افغان حکومتوں کے درمیان حقیقی مذاکرات کس طرح ممکن ہے ۔ دوسرا یہ کہ اس قسم کے سرحد پار جرگوں کی مثالیں دنیا بھر میں کہیں نہیں ملتی۔ دنیا اس طرح کے فورم کے فیصلوں کو کیسے تسلیم کرے گی۔ تیسرا یہ کہ کیا افغانستان کا بنیادی مسئلہ صرف طالبان ہی ہیں۔