تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
2 جون 2011
وقت اشاعت: 16:39

پاکستان سے تعلقات توڑنا خطرناک ثابت ہوگا، مائک مولن

اے آر وائی - واشنگٹن: امریکی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف ایڈمرل مائک مولن نے کہا ہے کہ پاکستان کو اس کے مسائل حل کرنے کیلئے کچھ وقت دینا چاہئے، پاکستان سے تعلقات توڑنا خطرناک ثابت ہوگا۔



واشنگٹن میں سینئر صحافیوں سے بات چیت میں انھوں نے کہا کہ امریکہ نے خود کو پاکستان سے دور کیا تو آئندہ دس یا بیس سال بعد زیادہ خطرناک صورتحال کا سامنا کرنا ہوگا۔



ان کا کہنا تھا کہ پاکستان داخلی مسائل سے دوچار ہے، جنھیں حل کرنے کیلئے اسلام آباد کو وقت دینا چاہئے، عالمی برادری بھی اس بات کو سمجھے، کیوں کہ اس ہی میں سب کی بھلائی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.