3 جون 2011
وقت اشاعت: 4:54
انقلاب ایران کےبانی آیت اللہ خمینی کا بتیسواں یوم وفات
اے آر وائی - تہران : انقلاب ایران کے بانی آیت اللہ خمینی کا آج بتیس واں یوم وفات منایاجارہا ہے۔ اس موقع پر ایران میں سرکاری سطح پرتقریبات کا انعقاد کیا جائےگا۔
آیت اللہ خمینی چوبیس ستمبر انیس سو دو میں خمین کے مذہبی گھرانے میں پیدا ہوئے۔ان کی پیدائش کے پانچ ماہ بعد ہی ان کے والد کوقتل کردیا گیا۔جس کے بعد ان کی والدہ نے ان کی پرورش کی۔انیس سو باسٹھ میں شاہ ایران کے ظلم کے خلاف آیت اللہ خمینی نے جدوجہد کا اعلان کیا۔
انیس سو چونسٹھ میں انہیں جلاوطن کردیا گیا جس کے بعد وہ فرانس منتقل ہوگئے جہاں ان کی تحریک میں تیزی آئی اور انھوں نے صدی کے سب سے بڑے انقلاب کی رہنمائی کی۔وہ انیس سو انہتر وطن واپس آئے۔خمینی تین جون انیس سو نواسی کو کینسر کے مرض میں مبتلا ہوکر وفات پاگئے۔