3 جون 2011
وقت اشاعت: 5:32
پاکستان کیلئےامریکی امداد محدودکرنےپرغور، برطانوی اخبار
اے آر وائی - لندن : امریکا اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بعد پاکستان میں جاری سویلین امدادی پروگرام محدود کرسکتا ہے۔ برطانوی اخبار سے گفتگو میں اعلیٰ امریکی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اسامہ کی ہلاکت کے بعد پاکستان میں سویلین امدادی پروگرام کو ایک سو ساٹھ منصوبوں کے بجائے صرف پچاس تک محدود کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔
دیگر القاعدہ رہنماؤں کی موجودگی سے متعلق انکشافات سامنے آنے پر اس تجویز پر عمل کیا جاسکتا ہے۔سات اعشاریہ پانچ ارب ڈالر کی لاگت کا امریکی سویلین امدادی پروگرام دو ہزار نو میں شروع کیا گیا تھا۔جس کا مقصد پاکستانی عوام میں امریکا مخالف جذبات میں کمی لانا تھا۔