3 جون 2011
وقت اشاعت: 5:51
امریکا،برطانیہ 18طالبان رہنماؤں پرسےپابندی ہٹانےکیلئےتیار
اے آر وائی - لندن : امریکا اور برطانیہ اٹھارہ طالبان رہنماؤں پر سے پابندی ہٹانے کے لئے تیار ہوگئے ہیں تاہم ان میں ملا عمر کا نام شامل نہیں۔
برطانوی اخبارکےمطابق طالبان رہنماؤں پر سے پابندی ہٹانے کا باقاعدہ اعلان رواں ماہ متوقع ہے۔
اقوام متحدہ کی جانب سے امریکا اور برطانیہ پرافغانستان میں امن کے لئے طالبان رہنماؤں پر عائد پابندی اٹھانےکے لئے دباؤ تھا ۔ اٹھارہ طالبان رہنماؤں میں ارسلا رحمانی اور سابق افغان پولیس سربراہ محمد کلام الدین بھی شامل ہیں۔ افغان حکام نے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے طالبان سے مذاکرات اور افغانستان میں امن کی کوششوں کے لئے اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔
طالبان رہنماؤں پر پابندی انیس سو ننیانوے میں لگائی گئی تھی۔جس کے تحت طالبان رہنماؤں کے اثاثے منجمد اور بیرون ملک سفر پر پابندی عائد تھی۔ تاہم ان اٹھارہ طالبان میں طالبان کے امیر ملا محمد عمر کا نام شامل نہیں۔