تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
3 جون 2011
وقت اشاعت: 10:55

پاکستان میں امریکی فوجیوں کی تعداد میں کمی کی ہے، مائیک مولن

اے آر وائی - واشنگٹں : امریکی افواج کے سربراہ ایڈمرل مائیک مولن نے پاکستان میں موجود امریکی فوجیوں کی تعداد میں بڑی حد تک کمی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اور پاکستان کے تعلقات کو بحال ہونے کے لیے وقت چاہیے۔



واشنگٹن میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ایڈمرل مائیک مولن نے کہا کہ پاکستان کی طرف سے تعاون میں سرد مہری آئی ہے۔ اور ہم ایک مشکل دور سے گزر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسامہ بن لادن کی پاکستان میں ہلاکت کے بعد پاکستان کی توجہ اپنی اندرونی کمزرویوں پر ہے۔ اس کے لیے پاکستان کو وقت درکار ہے۔ اور وہ اس چیز کو سمجھ سکتے ہیں۔



انہوں نے کہا کہ پاکستان اس عمل سے گزر جائے۔ اس کے بعد پاکستان فوجیوں کو تربیت دینے کے عمل کو اسی سطح پر لایا جائے گا۔ فی الوقت امریکی تربیتی عملے میں بڑی حد تک کمی کی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.