3 جون 2011
وقت اشاعت: 12:1
القاعدہ،طالبان کاامن کیلئے افغان حکومت سے رابطہ،امریکی اخبار
اے آر وائی - واشنگٹن : امریکی اخبار نے دعویٰ کیاہے کہ اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بعد مایوس القاعدہ دہشتگردوں اور طالبان نے امن سمجھوتے کیلئے افغان حکومت سے رابطہ کیاہے۔
امریکی اخبار واشنگٹن ٹائمز کےمطابق افغانستان کے وزیرتعلیم غلام فاروق وردک کے مطابق مایوس طالبان اور القاعدہ دہشتگردوں نے افغان مصالحتی کونسل کے سربراہ سابق صدر برہان الدیں ربانی سے رابطہ کیا۔ اور حکومت سے امن سمجھوتے کی کوشش کی۔
وردک کے مطابق وہ نہیں بتا سکتا کہ رابط کرنے والوں کی حیثیت کیا ہے۔ اور روابطہ کا نتیجہ کیا نکلا۔ تاہم یہ ضرور کہا جا سکتا ہے کہ القاعدہ اور طالبان امن سمجھوتے کیلئے کوشاں ہیں۔