تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
3 جون 2011
وقت اشاعت: 13:50

یمنی صدر علی عبداللہ صالحق کی ہلاکت سے متعلق متضاد اطلاعات

اے آر وائی - صنعا : یمن میں اپوزیشن کے مطابق صدر علی عبداللہ صالح صدارتی محل پر حملے میں ہلاک ہوگئے۔ حملے میں نائب وزیراعظم اور اسپیکربھی زخمی ہوگئے جبکہ سیکیورٹی فورسزکا موقف ہے کہ یمنی صدر زخمی ہوئے ہیں ۔



غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق یمن میں اپوزیشن نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر علی عبداللہ صالح صدارتی محل پر حملے میں ہلاک ہوگئے جبکہ سیکورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ حملے میں صدر صالح زخمی ہوئے ہیں۔



یمن میں گزشتہ روز ہلاک ہونے والے پچاس مظاہرین کی نماز جنازہ کے بعد مظاہرین نے صدارتی محل پر حملہ کردیا اور شیلنگ کی۔ جس میں چار محافظ بھی ہلاک ہوئے۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسپیکر کی حالت تشویشناک ہے۔ علی عبداللہ صالح 1978 سے یمن کے صدر ہیں اور دو فروری دو ہزار گیارہ کو جب ان کے خلاف عوامی تحریک شروع ہوئی تو انہوںنے اعلان کیا تھا کہ وہ دو ہزار تیرہ تک اقتدار کی منتقلی کر دیں گے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.