4 جون 2011
وقت اشاعت: 4:31
امریکی معیشت بحالی کے راستے پرگامزن ہے،صدر براک اوباما
اے آر وائی - اوہیو : امریکا میں بے روزگاری کے حوالے سے وائٹ ہاؤس کو موصول ہونے والی مایوس کن رپورٹس کے بعد بھی صدر براک اوباما کا کہنا ہے ملکی معیشت بحالی کے راستے پرگامزن ہے.
امریکی ریاست اوہیومیں آٹو ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر براک اوباما کا کہنا تھا اسکے باوجود کہ معیشت ترقی کی راہ پر ہےاور گذشتہ پندرہ ماہ کے دوران بیس لاکھ ملازمتیں پیدا ہوئی ہیں لیکن ہمیں مشکلات کا سامناہے۔ اب بھی ہمیں مختلف چیلنج درپیش ہیٕں۔
انکا کہنا تھاکہ راہ میں رکاوٹیں حائل ہیں گیس کی قیمتوں کے باعث ورکنگ کلاس کوسخت دن دیکھنے پڑرہے ہیں۔ صدر اوباما نے یہ وضاحتیں محکمہ محنت کی جانب سےایک روز قبل جاری کی گئیں رپورٹس کے بعد کیں جن کے مطابق مئی کے مہینےمیں صرف چون ہزار ملازمتیں پیداہوئیں جبکہ ملک میں بےروزگاری کی شرح نو اعشاریہ ایک فیصد بڑھی ہے۔