تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
4 جون 2011
وقت اشاعت: 5:22

بھارت دسمبر میں اگنی فائیوکاتجربہ کرےگا

اے آر وائی - نئی دہلی : بھارت رواں سال دسمبر میں بین البراعظمی بیلاسٹک میزائل اگنی فائیو کا تجربہ کرےگا۔ پانچ ہزارکلومیٹر تک مارکرنے والا بین البراعظمی بیلاسٹک میزائل اگنی فائیو چین کے شمالی علاقوں کوبھی نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتاہے اور بھارت نے اسے اسی مقصد کےلیے تیار کیا ہے۔



اگنی فائیوایٹمی وار ہیڈلےجانے کی صلاحیت رکھتاہے اس سے قبل بھارت ساڑھے تین ہزار کلومیٹر رینج کےاگنی تھری کاتجربہ کرچکاہے اگنی فائیو چین کے گیارہ ہزار دوسوکلومیٹر رینج کے ڈونگ فینگ اکتیس اے کے مقابلے کےلیے تیار کیا گیاہے جس کے نشانے پر بھارت کے تمام شہر ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.