4 جون 2011
وقت اشاعت: 5:33
دمشق: سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں تریسٹھ شہری ہلاک
اے آر وائی - دمشق: شام میں سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے مظاہرین کی تعداد تریسٹھ ہوگئی ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے پیش کیےگئے اعدادوشمار کے مطابق جمعے کی نمازکے بعد شروع ہونے والے مظاہروں میں ہفتے کی صبح تک ہلاکتوں کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں۔ انکا دعویٰ ہے کہ حما شہر میں تریپن،دمشق میں ایک اور شمال مغربی صوبےادلیب میں دو ہلاکتیں ہوئی ہیں۔
وسطی قصبے راستان میں، جس کا سرکاری فوج نے دو روز سےمحاصرہ کیاہواہے سات افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔شام میں صدر بشارالاسد کے گیارہ سالہ اقتدار کے مختلف شہروں ہزاروں افراد مظاہرے کررہے ہیں،انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق گیارہ ہفتوں سے جاری مظاہروں میں جمعے کادن سب سے خونی ثابت ہوا۔