4 جون 2011
وقت اشاعت: 6:1
روس:اسلحہ ڈپو میں آتشزگی، ہزاروں ٹن اسلحہ جل کا خاکستر
اے آر وائی - ماسکو: روس کے وسطی علاقے میں اسلحہ ڈپو میں لگی آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔ اسلحہ ڈپو میں دس ہزار ٹن شیل، راکٹ، میزائل اور دیگر اسلحہ موجود تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اڈمورٹیا اسلحہ ڈپو میں رات گئے آگ لگ گئی۔ جس کے بعد فضا دن بھر زور دار دھماکوں سے گونجتی رہی۔ حکام کے مطابق شیل لگنے کے باعث چون افراد زخمی ہوگئے جبکہ دھماکوں کے باعث دو ادھیڑ عمر افراد دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہوئے۔ اٹھائیس ہزار افراد علاقہ چھوڑ محفوظ مقامات کی جانب چلے گئے ہیں۔
وزارت دفاع کے مطابق اسلحہ ڈپو پر موجود اہلکار محفوظ ہیں۔ روسی خبر ایجنسی کے مطابق ڈپو میں رکھے گئے میزائل وارہیڈ سے لیس نہیں تھے۔