تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
4 جون 2011
وقت اشاعت: 6:11

یمن:صدارتی محل پر حملہ، صدر، نائب وزیراعظم اور اسپیکر زخمی

اے آر وائی - صنعاء : یمن میں صدارتی محل پر مظاہرین کے راکٹ حملے میں صدر علی عبداللہ صالح اور دیگر اہم حکومتی ارکان زخمی ہوگئے۔ صدر صالح نے اپنے آڈیو خطاب میں کالعدم گروپوں کے خلاف کارروائی تیز کرنے کا حکم دے دیا۔



غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق گزشتہ روز ہلاک ہونے والے پچاس مظاہرین کی نماز جنازہ کے بعد مظاہرین نے صدارتی محل پر حملہ کردیا اور راکٹ فائر کئے۔ جس میں صدر علی عبداللہ صالح، نائب وزیراعظم اور اسپیکر زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ جہاں اسپیکر کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ حملے میں چار محافظ بھی مارے گئے۔



اپوزیشن نے دعویٰ کیا ہے کہ صدعلی عبداللہ صالح حملے میں ہلاک ہوگئے۔ جبکہ حکام کا کہنا ہے کہ وہ معمولی زخمی ہوئے ہیں۔ صدارتی محل پر حملے کے بعد سیکورٹی فورسز نے حکومت کے مخالف قبیلے کے رہنماء کے گھر پر شلینگ کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.