4 جون 2011
وقت اشاعت: 7:29
ملاسووچ نے اپنے خلاف نسل کشی کے الزامات مسترد کردیئے
اے آر وائی - ہیگ : بوسنیا کے سابق سرب نژاد فوجی کمانڈر راٹکو ملاسووچ نےہیگ کی عالمی عدالت برائے جنگی جرائم کے روبرو اپنے خلاف عائد کردہ نسل کشی کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے اپیل دائر کرنے سے انکار کردیا ہے۔
پہلی مرتبہ ہیگ کی عالمی عدالت برائے جنگی جرائم کےتین ججز پر مشتمل ٹریبیونل کے روبرو اپنا بیان دیتے ہوئے ملاسووچ کا کہنا تھا کہ وہ 90کی دہائی میں یوگوسلاویہ کی تقسیم کے وقت ہونےو الی لڑائی کے دوران اپنے لوگوں اور اپنے ملک کا دفاع کر رہا تھا۔ ملزم نے عدالت سے کہا کہ اسے ظالمانہ الفاظ پر مشتمل اپنی فردِ جرم کے مطالعے کےلیے ایک ماہ سے زائد کا وقت درکار ہے۔عدالت کی جانب سے مقدمے کی آئندہ سماعت کےلیے 4 جولائی کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔