4 جون 2011
وقت اشاعت: 8:6
پاکستان میں ڈرون حملے، اوباما انتظامیہ میں اختلافات
اے آر وائی - واشنگٹن : امریکی اخبار نے انکشاف کیاہے کہ پاکستان میں ڈرون حملوں پر اوباما انتظامیہ میں اختلافات پیدا ہوگئے ہیں۔ سی آئی اے ڈائریکٹر لیوں پینیٹا حملے جاری رکھنے جبکہ پاکستان میں امریکی سفیر اور فوج نے پروگرام کی مخالفت کی ہے۔
امریکی اخبار وال اسٹریٹ جنرل کے مطابق واشنگٹن میں جاری دو روزہ سیکورٹی کونسل کے اجلاس میں ڈرون حملوں کو کم کرنے پر بحث ہوئی۔ جس کے دوران سی آئی اے کے ڈائریکٹر واضح کردیا کہ پاکستان میں ڈرون حملے اسی رفتار سے جاری رہینگے۔ اور اس میں کوئی کمی نہیں آئیگی۔ جبکہ پاکستان میں امریکی سفیروں اور فوج کے کچھ عہدیداروں نے کہاکہ ڈرون حملوں سے پاکستان میں امریکا کے خلاف نفرت بڑھ رہی ہے،اس میں کمی کی جائے۔ امریکی حکام نے اخبار کو بتایا کہ تمام تر مخالفت کے باوجود پاکستان میں ڈرون حملے اسی شدت سے جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔