4 جون 2011
وقت اشاعت: 8:24
بھارتی نائب وزیر دفاع کی پاکستان کو دھمکی
اے آر وائی - سنگاپور: اور بڑے میاں تو بڑے میاں چھوٹے میاں سبحان اللہ۔ بھارتی نائب وزیر دفاع ایم ایم راجو پالم نے پاکستان کو دھمکی دی ہےکہ ممبئی جیسے حملے دوباہ ہوئے تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔
سنگاپور میں ریجنل سیکورٹی کانفرنس کے موقعے پر بھارتی دفاع کے جونیئر وزیر راجو پالم نے کہاکہ اگر پاکستان کی سرزمین کو بھارت پر دہشتگرد حملوں کیلئے استعمال کیا گیا تو اس کا بھرپور انداز میں جواب دیا جائےگا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سے دہشتگرد حملے کا جواب نہ دینا بھارت کیلئے مشکل ہوگا۔