تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
4 جون 2011
وقت اشاعت: 8:48

بھارت: کرپشن کے خلاف جدوجہد،انا کے بعد رام دیو کی بھوک ہڑتال

اے آر وائی - نئی دہلی : بھارت میں کرپشن کے خلاف جدوجہد جاری، انا ہزارے کے بعد معروف یوگا گرو بابا رام دیو نے ہزاروں حامیوں کے ساتھ بھوک ہڑتال شروع کردی ہے۔ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے رام لیلا میدان میں جاری۔ تا دم مرگ بھوک ہڑتال میں رام دیو کے ساتھ مسلمان،ہندون اور جین دھرم کے لوگ بھی بھوک ہڑتال کررہے ہیں۔



بھوک ہڑتال شروع کرنے سے پہلے رام دیو نے ہزاروں افراد کو یوگا کرایا۔ اور کہاکہ ان کے احتجاج کا مقصد ملک کو کرپشن سے بچانا۔ اور عوام کی زندگی بہتر کرناہے۔ ان سے معروف رہنما انا ہزارے نے بھوک ہڑتال کی تھی۔ تاہم حکومت نے ان سے مذاکرات کے بعد کرپشن کے خاتمے کیلئے ایک کمیٹی بنائی۔ جو آج بھی کام کررہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.