تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
4 جون 2011
وقت اشاعت: 8:59

بھارت کا افغانستان پر دریائے کابل پر ڈیم بنانے کیلئے دباؤ

اے آر وائی - اسلام آباد : کچھ رپورٹس کے مطابق بھارت افغانستان پر دریائے کابل پر ڈیم تعمیر کرنے کیلئے دباؤ بڑھا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اگرچہ افغانستان حکومت اور امریکہ پاکستان پر ڈو مور کی رٹ لگارہے، لیکن دونوں کو پاکستان کے بھارت سے متعلق تحفظات دور کرنے کیلئے ڈومور کی ضرورت ہے۔



افغانستان میں بھارتی فوجی انسٹرکٹر بلوچستان سمیت پاکستان بھر میں دہشت گردی کی کاروائیوں میں ملوث ہیں ۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکہ انخلاء کے بعد افغانستان میں بھارت کا اثرورسوخ بڑھانا چاہتا ہے۔اور بھارت ایک بڑے ایجنڈے کے ساتھ ساتھ دریائے کابل پر ڈیم کی تعمیر سے پاکستان کی طرف پانی کا بہاؤ روکنا چاہتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.