6 جون 2011
وقت اشاعت: 7:20
طرابلس : نیٹو کا پہلی مرتبہ ہیلی کاپٹروں سے حملہ
اے آر وائی - طرابلس : نیٹو نے لیبیا میں پہلی مرتبہ ہیلی کاپٹروں سے اہداف کو نشانہ بنایاہے، جبکہ باغیوں نے چار شہروں پر کنٹرول کرنے کا دعویٰ کیاہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نیٹو کے اپاچی ہیلی کاپٹروں نے لیبیا میں کرنل قذافی کے فورسز کو نشانہ بنایا۔ تاہم جانی و مالی نقصان کی اطلاعات نہیں مل سکیں۔
برطانوی وزارت دفاع نے تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ لیبیا میں پہلی بار ہیلی کاپٹر استعمال کئے گئے۔ ادھر بن غازی میں باغیوں نے میڈیا کو بتایا کہ ان کی فورس نے تین شہروں پر کنٹرول حاصل کرلیاہے۔ جبکہ ایک شہر سے قذافی فورسز کو نکلنے پر مجبور کیا گیا۔