تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
6 جون 2011
وقت اشاعت: 7:20

اسامہ کی ہلاکت کے بعد القاعدہ کا پہلا ویڈیو پیغام جاری

اے آر وائی - دبئی : اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بعد القاعدہ نے پہلا ویڈیو پیغام جاری کردیا، القاعدہ رہنماؤں نے مغرب میں مقیم مسلمانوں کو صلیبی قوتوں کے خلاف جہاد جاری رکھنے کی اپیل کی ہے۔ انٹرنیٹ پر القاعدہ کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے والے امریکی انٹیلی جنس گروپ کے مطابق عرب ویب سائٹ پر جاری ایک سو منٹ کا طویل ویڈیو میں القاعدہ کے رہنما ایمن الظواہری، آدم غضاہن، ابو لیث البی اور عطیہ کی آوازیں شامل ہیں۔



پیغام کے پہلے حصے میں آدم غضاہن نے مغرب میں رہنے والے مسلمانوں خاص طور پر امریکا میں مقیم مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ نمائش یا دیگر اسٹالز بیغر شناختی عمل کے اسلحہ خرید سکتے ہیں۔ اور اسلحہ خرید کر اہم شخصیات کو نشانہ بنائیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.