6 جون 2011
وقت اشاعت: 7:20
امریکہ،اسرائیل مخالف مہم کا حصہ بننےکو تیار ہیں،خامنہ ای
اے آر وائی - تہران : ایرانی انقلابی رہنما آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل مخالف کسی بھی مہم کا حصہ بننے کیلئے تیار ہے ،یہ بات انہوں نے تہران میں امام خمینی کی بائیسویں برسی کے موقع پر منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
امام خمینی کی بائیسویں برسی کے موقع پراجتماع سے خطاب کرتے ہوئے آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ ایران امریکہ اور اسرائیل مخالف کسی بھی تحریک کی مدد کرے گا ۔ان کا کہنا تھا کہ انقلاب ایران کے بانی امام خمینی نے عرب عوام کی آمریت کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کی پیش گوئی کی تھی جو سچ ثابت ہوئی۔
خآمنہ ای کا کہنا تھا کہ بحرین میں جمہوریت پسند مظاہرین پر تشدد کیا جارہاہے،فلسطین کی آزادی کیلئے آواز اٹھاتے رہیں گے۔