6 جون 2011
وقت اشاعت: 7:21
امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس کی اچانک افغانستان آمد
اے آر وائی - کابل : امریکی وزیر دفاع اچانک افغانستان پہنچ گئے، رابرٹ گیٹس ریٹائر ہونے سے پہلے امریکی فوج کو الوداع کہیں گے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق گیٹس سنگاپور میں علاقائی سیکورٹی کانفرنس میں شرکت کے بعد کابل پہنچے۔ رابرٹ گیٹس اپنے دورہ افغانستان کے دوران امریکی اور نیٹوافواج کے کمانڈروں کے ساتھ ملاقات کے بعد امریکی فوج سے ملینگے۔ گیٹس افغان صدر حامد کرزئی اور دیگر افغان حکام سے الوداعی ملاقات بھی کریں گے۔