6 جون 2011
وقت اشاعت: 7:22
افغانستان سے انخلاءکی جلدی نہیں،امریکی وزیردفاع رابرٹ گیٹس
اے آر وائی - کابل : امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس نے کہا ہے کہ امریکا کو افغانستان سے افواج کے انخلا کی کوئی جلدی نہیں۔ امریکا افغانستان کےساتھ طویل مدتی اسٹریٹجک پارٹنرشپ چاہتا ہے۔
کابل میں افغان صدر حامد کرزئی سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس میں رابرٹ گیٹس کا کہنا تھا کہ امریکا افغانستان کی فوج کی تربیت اور امدادجاری رکھے گا۔امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ طالبان سے پوری دنیا کو غیر معمولی مسائل کا سامنا ہے۔خاص کر پاکستان کو طالبان سے شدید خطرات کا سامنا ہے،پچھلے دو سالوں میں پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات کے بعد پاکستانی حکومت اور عوام یہ سمجھ گئی ہے کہ دہشت گردی سے نمٹنا انکے لیے بڑا چیلنج ہے۔