6 جون 2011
وقت اشاعت: 7:22
چلی میں آتش فشاں پھٹنے کے باعث آبادی کا جبری انخلا
اے آر وائی - سانتیاگو: چلی میں آتش فشاں پھٹنے کے باعث جنوبی علاقوں سے ہزاروں افراد کا جبری انخلا عمل میں لایا گیا ہے۔علاقے میں زلزلے کے درجنوں جھٹکے بھی ریکارڈ کیے گئے ہیں۔
دارالحکومت سانتیاگو سے سے آٹھ سو کلو میٹر جنوب میںواقع پوہےکورڈن کاولےرینج میں آتش فشاں سے دھویں کے بادل اٹھتے نظر آرہے ہیں،عینی شاہدین کے مطابق راکھ اور گندھک کی بو فضامیں پھیلی ہوئی ہے۔
مقامی انتظامیہ نےخطرے کے پیش نظر ساڑھے تین ہزار افراد کو علاقے سے نکال لیاہے۔انتظامیہ کاکہناہے بےدخل کیے گئے افراد کو عارضی خیموں میں رکھا جائے گا۔تاہم کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی ادھر ارجنٹائن کے ملحقہ علاقے میں راکھ کےباعث لوگوں کو گھروں میں محدود رہنےکا حکم دیا گیا ہےاور اور باریلوچے کے ائر پورٹ کوبندکردیاگیاہے۔