6 جون 2011
وقت اشاعت: 7:22
نئی دہلی:یوگا گرورام دیو کو رام لیلا میدان سےہٹا دیا گیا
اے آر وائی - نئی دہلی : بھارتی حکام نے کرپشن اور کالے دھن کے خلاف بھوک ہٹال کرنے والے یوگو گرو کر زبردستی رام لیلا میدان سے ہٹا دیا، رام دیو نے اپیل کی ہے کہ عوام پولیس ظلم کے خلاف ملک گیر احتجاج کریں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی حکومت اور رام دیو میں تادم مرگ بھوک ہڑتال کے خاتمے کیلئے کئے گے مذاکرات ناکام ہوگئے۔ جس کے بعد بھارتی پولیس کی بھاری نفری نئی دہلی کے رام لیلا میدان پہنچ گئی۔ بھوک ہڑتالیوں پر شیلنگ اور لاٹھی چارچ کرکے ان کو بھگا دیا اور رام دیو کو حراست میں لے لیا گیا۔
رام دیو کا مطالبہ تھا کہ حکومت ملک سے کرپشن کو ختم کرے۔ اور بھارتی شہریوں کا سوئس بینکوں میں چھپایا کالا دھن واپس لایا جائے۔ رام دیو سے پہلے انا ہزارے نے بھی اس مقصد کیلئے ہڑتال کی تھی۔ بھارتی حکومت نے کرپشن کے خاتمے کیلئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے کر اس معاملے کو ختم کردیا تھا۔