6 جون 2011
وقت اشاعت: 7:22
برطانیہ میں دہشتگردوں کا خوراک میں زہر ملانے کا خطرہ
اے آر وائی - لندن : برطانوی حکومت نے انتباہ جاری کیا ہے کہ دہشت گرد خوراک، پانی اور مشروبات میں زہر ملاسکتے ہیں۔ برطانوی اخبار ٹیلیگراف کے مطابق کے مطابق قومی ڈھانچے کی حفاظت کیلئے قائم مرکز کے ماہرین نے انتباہ جاری کیا کہ دہشت گرد خوراک کی چیزوں، سبزیوں اور مشروبات میں زہر یا کوئی ایسی چیز ملاسکتے ہیں جس برطانیہ میں بڑے پیمانے پر انسانی بحران پیدا ہوسکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق جرمنی میں سبزیوں سے لوگوں کو بیمار کرنے وائرس ای کولے کی تیزی سے پھیلاؤ کے بعد ماہرین پریشان ہوگئے ہیں۔ اس وائرس سے جرمنی میں اٹھارہ افراد ہلاک اور دو ہزار کے قریب بیمار ہو گئے ہیں۔