6 جون 2011
وقت اشاعت: 7:23
یمن: صدر عبداللہ صالح کے ملک چھوڑنے پر عوام کا اظہار مسرت
اے آر وائی - صنعا : یمن کے صدر علی عبداللہ صالح کی سعودی عرب روانگی پر یمن میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ ادھر دہشت گردوں کے حملے میں نو یمنی فوجیوں ہلاک ہوگئے ہیں۔
یمن کے صدر علی عبداللہ صالح علاج کیلئے خصوصی طیارے کے ذریعے سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔ صدر کی ملک سے روانگی کی خبر سننے کے بعد دارالحکومت صنعا میں ہزاروں افراد گلیوں میں نکل آئے۔ اور حکومت کے خلاف نعرے بلند کئے۔ ادھر یمن کے صوبے ابیان میں القاعدہ سے منسلک گروپ نے فوج کے دو قافلوں پر حملہ کرکے نو فوجیوں کو ہلاک کردیا۔