6 جون 2011
وقت اشاعت: 7:24
لیبیا: طرابلس پر نیٹو کے فضائی حملے، متعدد افراد زخمی
اے آر وائی - طرابلس: لیبیا میں نیٹو کے فضائی حملے رات بھر جاری رہے اور طرابلس میں چھ زور دار دھماکے ہوئے جس میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ نیٹو حکام کے مطابق معمر قذافی کے انتقال اقتدار تک فضائی حملے جاری رہیں گے۔
گذشتہ رات بھی نیٹو کی جانب سے چھ فضائی حملے کیےگئے۔ لیبیائی حکام نےدھماکوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکوں کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں یا زخمیوں کے حوالے سے تاحال کچھ نہیں کہا جاسکتا۔